ٹریفک حادثات میں آٹھ سالہ بچی سمیت3افراد جاں بحق ،چار زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچی سمیت3افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ رئیس گوٹھ بولان ہوٹل کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بائیک پر سوار8سالہ ایمان دختر قادر موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ متوفیہ کا والد عبد القادر ولد قاسم دو بہنیں زخمی ہوگئیں ۔دوسری جانب سائٹ ایریا پراچہ چوک کے قریب ٹرک کی ٹکر سے بھی بائیک پر سوار ایک شخص جاں کی بازی ہار گیا۔ادھر منگھوپیر ناردرن بائی پاس نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بائیک سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔