شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں،بلال عباس قادری

 شہری پانی کی بوند بوند کو ترس  رہے ہیں،بلال عباس قادری

کراچی (این این آئی)شہر قائد کے مکینوں کو دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کے حصول کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔۔

شہر میں کوئی بھی عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آتا ۔گزشتہ روز اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا کہ شہر قائد میں پانی کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے شہری پانی کی بون بوند کو ترس رہے ہیں۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے تمام مسائل کو حل کریں مگر یہاں نظام ہی الٹا نظر آرہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں