عوامی منصوبوں کی تفصیلات جاری نہ کرنے پر محکمہ ورکس ودیگرکو نوٹس

 عوامی منصوبوں کی تفصیلات جاری نہ کرنے پر محکمہ ورکس ودیگرکو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں عوامی منصوبوں کی تفصیلات جاری نہ کرنے کے معاملے پر شہری عامر بلوچ کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز اور انفارمیشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے۔۔۔

 آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار عامر بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے لیکن محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے مختلف عوامی منصوبوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے باقاعدہ طور پر محکمے کو درخواست دی تھی تاکہ منصوبوں کی نوعیت، لاگت اور پیش رفت سے متعلق معلومات پبلک کی جائیں تاہم اس درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ عامر بلوچ کے مطابق انہوں نے انفارمیشن کمیشن میں بھی معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت درخواست دی لیکن وہ بھی التوا کا شکار ہے ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت انفارمیشن کمیشن کو حکم دے کہ وہ فوری طور پر درخواست پر فیصلہ کرے اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو تفصیلات عام کرنے کا پابند بنایا جائے ۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو 26 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں