سندھ یونیورسٹی بھرتی کیس کی سماعت ملتوی
حیدر آباد(نمائندہ دنیا )سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدر آباد میں سندھ یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ میں مبینہ میرٹ پامالی، من پسند افراد کی بھرتیوں اور۔۔۔
عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرزنش کی اور کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔