صنعتی نظام ازسر نو مرتب ہوگا ، الطاف شکور

 صنعتی نظام ازسر نو مرتب  ہوگا ، الطاف شکور

کراچی (این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکورنے کہا ہے کہ امریکہ نے مختلف ممالک پر جو ٹیرف لگایا ہے وہ دنیا میں صنعتی تنظیم نو کا باعث بنے گی۔

پاکستان چین اور روس سے بہترتعلقات استوار کرے ، بین الاقوامی تعلقات میں ایک جانب زیادہ جھکاؤ نقصان دہ ہوتا ہے ۔چائنا سے صنعتیں مختلف ممالک میں منتقل ہو رہی ہیں۔ پرانے تعلقات اور پڑوسی ہونے کی وجہ سے اس کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہونا چاہیے ۔ملک میں امن و امان کے لئے ڈنڈے سے زیادہ بصیرت کی ضرورت ہے ۔صنعتیں قائم کرنے کے لئے ملک میں امن سب سے پہلے ضروری ہے ۔ مصنوعی باتوں سے مصنوعات نہیں بن سکتی ہیں۔تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پلیٹ فارم اور ایک پیج پر ہونا ضروری ہے ، کسی کو نظر انداز کرنا دور اندیشی کے منافی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں