بوٹ بیسن اور گزری کے اطراف میں کومبنگ آپریشن

بوٹ بیسن اور گزری کے  اطراف میں کومبنگ آپریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے (سی ٹی ڈی) کے ہمراہ کلفٹن بوٹ بیسن اور گزری کے اطراف میں منشیات کے خلاف مشترکہ ٹارگٹڈ گرینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔ آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی او ڈیفنس سیف اللہ اور ایس ڈی پی او کلفٹن منیشا روپیٹا نے کی۔

آپریشن میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز، انٹیلی جنس اسٹاف، تلاشی ڈیوائس آپریٹرز اور نفری نے حصہ لیا۔ دورانِ آپریشن داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے سخت چیکنگ کی گئی۔ 300 سے زائد افراد کو تلاش ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا اور جامع جانچ پڑتال کی گئی۔ 8 مشتبہ افراد کو دفعہ 54 کے تحت حراست میں لیا گیا جن کی تصدیق و جانچ کا عمل جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں