فریئرہال میں تین روزہ فیملی فیسٹیول جاری ، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی (این این آئی)مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر منیجنگ ڈ ائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے ایگزیکٹو نے ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ شیخ کے ہمراہ گزشتہ رات فریئر ہال میں جاری تین روزہ فیملی فیسٹیول کا دورہ کیا۔
یہ فیسٹیول سندھ حکومت اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اشتراک سے یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں 8 سے 10 اگست تک منعقد کی گئی ہیں۔ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ نے اس موقع پر کہا کہ یومِ آزادی خوشیوں کا دن ضرور ہے مگر یہ ہمارے لیے ایک یاد دہانی بھی ہے کہ ہم اپنے وطن کی خدمت کیسے کر سکتے ہیں۔ اسکے لیے ہمیں اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شجرکاری کو فروغ دینے کا عزم کرنا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو بھی فروغ دیتی ہیں۔فیسٹیول میں داخلہ بالکل مفت ہے اور یہ تینوں روز شام کے اوقات میں عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ جاری فیملی فیسٹیول میں عوام کے لیے دلکش پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں جن میں میوزیکل نائٹس، قوالی کی محفل، بچوں کے لیے خصوصی تفریحی پروگرام، فوڈ اسٹالز، شاندار فائر ورکس، ملی نغمے شامل ہیں۔