کورنگی میں پولیس چوکی پرفائرنگ کامقدمہ درج

کورنگی میں پولیس چوکی پرفائرنگ کامقدمہ درج

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پولیس چوکی پر فائرنگ، مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج تفصیلات کے مطابق تین روز قبل کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں پولیس چوکی پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مقدمہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل حنیف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، کانسٹیبل حنیف ضلع ملیر میں تعینات ہیں اور 8 اگست کو کورنگی دوستوں سے ملنے جارہے تھے کہ کورنگی کراسنگ روڈ پر ان کی موٹر سائیکل خراب ہوگئی۔ انہوں نے موٹر سائیکل مکینک عباس کو بلوایا اور پولیس چوکی کے باہر گاڑی کھڑی کرکے کرسیوں پر بیٹھ گئے ۔رات تقریباً 10 بجکر 5 منٹ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان شلوار قمیض میں ملبوس وہاں پہنچے اور رکتے ہی فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے کانسٹیبل حنیف کی ٹانگ میں گولی لگی جبکہ عباس کو متعدد گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر گر پڑے ۔ دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے ،

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں