فریال تالپور سے ڈپٹی میئر کی ملاقات، عمرہ کی مبارکباددی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی، انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور جلد مزید میگا پروجیکٹس متعارف کرائے جائیں گے ۔ اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کرائے ہیں اور آئندہ بھی عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔