چیئرمین مہاجر اتحاد تحریک کا فیلڈ مارشل کو خط

چیئرمین مہاجر اتحاد تحریک  کا فیلڈ مارشل کو خط

کراچی(این این آئی) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام کھلے خط کے ذریعے اپیل کی ہے۔

 کہ سندھ میں مہاجر صوبے کا قیام عمل میں لایا جائے اور کراچی کو وفاق کے زیر انتظام چلایا جائے کیونکہ اس وقت کراچی سمیت سندھ پر مسلط کردہ وڈیرے اور لٹیرے حکمران نہ صرف سندھ کو بلکہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں۔ کراچی ان کی لوٹ مار کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ، پیپلزپارٹی کی 16 سال سے حکومت ہونے کے باوجود جرائم کی وارداتیں اتنی آزادانہ ہوگئی ہیں کہ اب کراچی کا کوئی گھر یا کوئی فرد ایسا نہیں جو جرائم پیشہ افراد کا شکار نہ ہوا ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں