گدھا گاڑی ریس میں ندیم فاتح،75 ہزارکیش انعام

 گدھا گاڑی ریس میں ندیم فاتح،75 ہزارکیش انعام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے جشنِ آزادی معرکہ حق کے عنوان سے باغ ابن قاسم کلفٹن سے فیریئر ہال تک گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیاجس میں 50 سے زائد گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا۔

 ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر فرید علی کے مطابق محکمہ کھیل کے مطابق کالا گدھے کے سوار ندیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، رضوان دوسری اور خالد اسماعیل تیسری پوزیشن پر رہے ۔ پہلی پوزیشن جیتنے والے کو 75 ہزار، دوسری کو 50 ہزار اور تیسری پوزیشن پر آنے والے کو 25 ہزار روپے کیش انعام اور ٹرافیاں دی گئیں۔ اس کے علاوہ ریس میں شریک تمام شرکاء کو بھی کیش انعامات اور ٹرافیاں پیش کی گئیں۔فیریئر ہال میں اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان صائمہ آغا نے انعامات تقسیم کیے ۔ ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق، ڈی ایس او فرید علی، اسماعیل شاہ، شکیل احمد اور دیگر شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔تقریب میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے گدھا گاڑی ریس کو بھرپور انداز میں سراہا، بچوں اور خواتین نے بھی خصوصی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پرپارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان صائمہ آغا نے کہا کہ ایسے منفرد ایونٹس عوام کی دلچسپی بڑھاتے ہیں اور جشنِ آزادی کی تقریبات کو یادگار بناتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں