اقلیت حقوق مارچ کا انعقاد

 اقلیت حقوق مارچ کا انعقاد

کراچی(این این آئی)پاکستان میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے اتوار کو وائی ایم سی اے گراؤنڈ کے باہر اقلیت حقوق مارچ کا انعقادکیا گیا۔ مارچ میں مسیحی،ہندو،سکھ سمیت مختلف اقلیتوں سمیت سول سوسائٹی،خواجہ سراؤں،خواتین تنظیموں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مارچ کی قیادت پاسٹر غزالہ شفیق،نجمہ مہیشوری،رام سنگھ، بہویش کمار،جینٹ کمار،لووک وکٹر ،بندیا رانا اور دیگر نے کی۔مارچ کے شرکا نے وائی ایم سی اے سے سندھ اسمبلی تک مارچ کیا۔مارچ میں مختلف طریقوں سے اقلیتوں کے حقوق کو اجاگر کیا گیا۔اقلیت حقوق مارچ کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹرک تیار کیا گیا تھا جس پر اقلیتوں کے مطالبات درج تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں