محکمہ کھیل سندھ کے زیراہتمام منی میراتھن کا انعقاد

محکمہ کھیل سندھ کے زیراہتمام منی میراتھن کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کھیل سندھ کے زیراہتمام منی میراتھن کا انعقاد ہوا، نشان پاکستان ساحل سمندر پر اختتام پذیر ہونے والی منی میراتھن میں پہلی سے تیسری پوزیشن آنے والے ایتھلیٹس کو 25، 20 اور 15 ہزار انعام دیا گیا۔

 جبکہ چوتھی سے 10 ویں پوزیشن کے حامل مرد و خواتین کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا، خواتین کی میراتھن میں ماہ نور فاطمہ نے 25 منٹ 9 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن قندیل سلطان نے پائی،ان کا وقت 26 منٹ 23 سیکنڈ رہا، کائنات خلیل نے 28 منٹ 23 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی،مردوں کی 10 کلو میٹر کی منی میراتھن محمد سجاد نے 38 منٹ 55 سیکنڈ میں جیت لی. ڈسٹرکٹ اسپورٹس فرید علی کے مطابق ساجد علی نے 39 منٹ 5 سیکنڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،رضا محمد نے 41 منٹ 25 سیکنڈ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی. اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر،ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید علی، پریذیڈنٹ سندھ بینک محمد انوار شیخ، ڈپٹی سی ای او اسد شاہ، احمد علی راجپوت نے میراتھن ریس جیتنے والے گرلز و بوائز میں انعامات تقسیم کئے ۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران اسماعیل شاہ، شکیل احمد، سنی پرویز اور محمد عثمان بھی شریک تھے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ منی میراتھن ریس میں 2 ہزار سے زائد لڑکوں و لڑکیوں نے حصہ لیااور 35 سو افراد میں شرٹس تقسیم کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں