احمد رضا بریلوی کی زند گی عشق رسو ل سے عبا رت ہے ، سید رفیق شاہ

احمد رضا بریلوی کی زند گی عشق رسو ل سے عبا رت ہے ، سید رفیق شاہ

کراچی(این این آئی)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم سید رفیق شانے کہا کہ امام احمد رضا کی زند گی عشق رسو ل سے عبارت ہے ، انہوں نے برصغیر میں استعماری قوتوں کے ایجنٹوں کی سازشوں کا بھر پور مقابلہ کیا۔

 اور غیر منقسم ہند وستا ن میں مسلم ہند و بھائی بھا ئی بنا نے کی تحر یک کو مستر د کیا۔ انہوں نے جما عت اھلسنّت کے زیر اہتمام سینٹرل فائر بریگیڈ مسجد میں حضرت امام رضا خان بریلوی کے سالانہ عرس کی محفل سے خطاب میں کہا کہ اعلیٰ حضرت نے برصغیر کے مسلما نو ں کو ہندوؤں کی تہذ یب وتمد ن سے بچا نے کے ساتھ ساتھسب سے پہلے دو قو می نظریہ پیش کر تے ہوئے واضح کیا کہ مسلما ن اور ہند ؤ الگ الگ قومیں ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں