سالڈ ویسٹ کی جانب سے فیریئر ہال میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد
کراچی (این این آئی)سندھ حکومت اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت فیریئر ہال کراچی میں تین روزسے جاری جشن آزادی فیملی فیسٹیول کی شاندار کامیابی، عوام نے بھرپور شرکت کی روشنیوں۔۔۔
خوشیوں اور قومی جذبے سے سجے اس پروگرام میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ شیخ، ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید، ایم پی اے آصف موسی، ایم پی اے سمیتا افضل سید،،ٹان چیئرمین فرحان غنی کے علاوہ دیگر معززین،خواتین بچوں اور میڈیا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو شاندار پروگرام منعقد کرنے پرپوری ٹیم کو سراہا انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام عوام کو نہ صرف تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر پرچم کشائی کی تمام شرکا کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا ۔