موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچے مسائل کا شکار ، ڈاکٹر پیر زادہ قاسم

موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچے مسائل کا شکار ، ڈاکٹر پیر زادہ قاسم

کراچی(سٹی ڈیسک)ماہر تعلیم ڈاکٹر پیر زادہ قاسم نے کہا ہے کہ موبائل فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال بچوں کی بینائی، ذہنی صحت اور تعلیمی کارکردگی کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے ۔

 اس سے بچے توجہ کی کمی، بے خوابی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہی ہیں۔ والدین کو سب سے پہلے خود غیر ضروری موبائل استعمال کم کرنا ہوگا اور بچوں کو وقت دینا ہوگا۔وہ نجی اسکول میں منعقدہ تقریب ’’والدین پہلے اور اب‘‘سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر ممبرایڈوائزری بورڈ سید جمشید احمد، پرنسپل عاصمہ اور سعد انور نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کہا کہ آج کے دور میں محلے داری کا رواج ختم ہو چکا ہے ، پہلے محلے کا ہر فرد بچوں کی اصلاح میں کردار ادا کرتا تھا مگر اب لوگوں کو اپنے پڑوسی کا بھی علم نہیں۔پرانی آبادیوں میں یہ کلچر ابھی تک موجود ہے اور معاشرتی بہتری کے لیے اس کا بحال ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ موبائل کا استعمال زیادہ ہونے سے نوجوانوں میں دل کا عارضہ زیادہ ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں