ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)راشد منہاس روڈ پر ڈمپر حادثے میں بہن،بھائی کی ہلاکت کا معاملہ،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ ہوں گے ،ٹیم کے اراکین میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی،ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی شامل ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ون انعم تجمل بھی ٹیم میں شامل تحقیقاتی ٹیم آتشزدگی کے واقعات میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات کریں گے ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ہدایات جاری کیں کہ ٹھوس شواہد کے ساتھ تمام پہلوؤں سے تفتیش مکمل کی جائے ،تحقیقاتی ٹیم تفتیش میں مدد کے لیے کراچی رینج کے کسی بھی افسر کو شریک کر سکتی ہے ،تحقیقات کے دوران ہونے والی پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے ۔حادثہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا تھا حادثے کے بعد مشتعل افراد نے سات ڈمپروں کو آگ لگادی تھی۔وسری جانب ٹریفک پولیس کے خصوصی یونٹ کراچی روڈ ایکسڈنٹ تجزیاتی ٹیم نے حادثے سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ہے ۔رپورٹ کے مطابق واقعہ 10 اگست کی رات 3 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا، حادثہ گلبرگ ٹریفک سیکشن اور تھانہ یوسف پلازہ کی حدود میں ہوا،حادثے کے وقت ڈمپر خالی تھا،حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا،ڈمپر ڈرائیور نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے باعث حادثہ رہنما ہوا،ماہ نور اور احمد رضا ڈمپر کے پچھلے ٹائروں میں آئے ، موٹر سلپ ہونے سے موٹر سائیکل کے سیدھی طرف نقصان ہوا،حادثے سے بچاؤ کے لئے ڈمپر میں کسی قسم کی حفاظتی رکاوٹیں نہیں لگائی گئی تھیں،نذر آتش کیے گئے ڈمپرز میں ٹریکر نہیں لگے ہوئے ، ڈمپرز میں اسپیڈ ٹریکنگ ڈیوائس بھی موجود نہیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈمپر ڈرائیور مغرب سے ڈمپر چلارہا تھا اور اس کا تیسرا چکر تھا، ڈمپر کا فٹنس سرٹیفکیٹ موجود نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں