تھرپارکر:پولیس کارروائی میں تین منشیات فروش گرفتار
تھرپارکر (نمائندہ دنیا )چند روز کی خاموشی کے بعد تھر پولیس کی کارروائیاں دوبارہ شروع، مختلف علاقوں سے تین منشیات فروش اور ایک بکری چور گرفتار کر لیے گئے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دیے ۔
مٹھی پولیس نے آئس اور چرس فروخت کرنے والے قاسم خیرانی کو منشیات سمیت، اور سفینا فروخت کرنے والے راجا مالھی کو آداب گٹکے کے پیکٹوں سمیت گرفتار کیا۔ کلوئی پولیس نے امان اللہ کاکڑ کو سفینا اور آداب کے پیکٹوں سمیت حراست میں لیا، جبکہ ڈیپلو پولیس نے یوسف سموں کو دو بکریوں سمیت گرفتار کر کے چوری کا مقدمہ درج کیا۔دوسری جانب مٹھی شہر کے گڈی بھٹ روڈ، میگھواڑ کالونی اسکول کے سامنے اور دیہی علاقوں میں ریزکی دکانوں پر مبینہ طور پر منی گٹکے اور بلیک میں شراب فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، جس پر پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ باشعور شہریوں نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کو سراہا، تاہم شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔