ٹیسٹ پاس امیدواروں کا پیدل لانگ مارچ بھٹ شاہ پہنچ گیا

 ٹیسٹ پاس امیدواروں کا پیدل لانگ مارچ بھٹ شاہ پہنچ گیا

مٹیاری (رپورٹ:عمران راجپوت)کراچی سے اسلام آباد تک IBA پاس امیدواروں کا پیدل لانگ مارچ بھٹ شاہ پہنچ گیا، جہاں شرکاء نے درگاہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی پر حاضری دے کر دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق، IBA کے تحت PST/JEST ٹیسٹ پاس کرنے والے 40 سے زائد امیدوار انصاف کے حصول کے لیے کراچی سے پیدل لانگ مارچ کر رہے ہیں۔ مارچ کی قیادت راہیل سموں کر رہے ہیں، جنہوں نے الزام عائد کیا کہ کامیاب امیدواروں کو تاحال تقرری کے خطوط جاری نہیں کیے جا رہے ، جو سراسر ناانصافی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام کامیاب امیدواروں کو SNE پالیسی کے تحت فوری بھرتی کیا جائے اور 30 دسمبر 2025 سے قبل تقرریوں کا عمل مکمل کیا جائے ۔امیدواروں نے بینرز کے ذریعے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ انہیں ان کا حق دیا جائے ، بصورت دیگر اسلام آباد میں دھرنے کی دھمکی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں