حکومت حادثات میں اضافہ کا فوری نوٹس لے ، حنیف طیب

حکومت حادثات میں اضافہ کا فوری نوٹس لے ، حنیف طیب

کراچی (این این آئی)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کراچی میں بڑھتے ہوئے ہیوی گاڑیوں سے حادثات اورعوام کے جاں بحق ہونے کی شرح میں اضافہ پر تشویش کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہاکہ ریسکیو حکام کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سات ماہ میں 546 افرادٹریفک حادثات میں جان بحق جبکہ 8 ہزار 136زخمی ہوئے ہیں یقینا یہ لمحہ فکریہ ہے ۔ حکومت سندھ ،وزیر ٹرانسپورٹ اورانتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات کی تعدادمیں اضافہ کا فوری نوٹس لیں متعلقہ افسران سے حادثات کی تفصیلات طلب کرکے قانونی کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں