وکیل ناصر ملک قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت

 وکیل ناصر ملک قتل کے  مقدمے میں اہم پیش رفت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار کے علاقے میں وکیل ایڈووکیٹ ناصر ملک کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میںتفتیشی افسر نے  بتایا کہ ملزم نے فلیٹ کی پارکنگ میں فائرنگ کرکے ایڈووکیٹ ناصر ملک کو نشانہ بنایا اور ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ عدالت نے ملزم محسن کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب نامزد تین دیگر ملزمان حبیب الرحمان، باسط اور نیاز نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں