ضلع غربی کے متعدد علاقوں میں کل 14گھنٹے گیس بند رہے گی
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے اپنی لائنوں کی بحالی پروگرام میں تعاون کی درخواست کی ہے ، جس کے تحت سوئی سدرن کو اپنی 6 انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن کو ہارون آباد سائٹ ایریا میں منتقل کرنا ہوگا۔
اس منتقلی کے کام کو مکمل کرنے کے لیے جمعرات(کل)کو 14 گھنٹے کے لیے شیر شاہ، سائٹ بشمول جہان آباد، میانوالی کالونی اور لاشاری محلہ، میٹروول کے تمام بلاکس بشمول باوانی چالی اور پٹھان کالونی، پرانا گولیمار بشمول ریکسر کالونی، حسن اولیاء اور مسلم آباد، حبیب بینک اور اس کے اطراف کے علاقے ، سائٹ انڈسٹریل ایریا، ہارون آباد، گلبائی اور ماری پور بشمول ٹکری ولیج، مسلم کالونی، جاوید بحریہ اور منوڑہ اور تمام متذکرہ علاقوں کے ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی صبح 08:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک معطل رہے گی۔ صارفین سے گزارش کی گئی ہے کہ ان 14 گھنٹوں کے لیے متبادل ایندھن کا انتظام کر لیں۔