جشن آزادی تقریب،ڈاکٹر شہباز علی ملک کی کتاب کی تقریب رونمائی آج ہوگی
کراچی(پ ر)یوم آزادی و معرکہ حق کی کامیابی کا جشن منانے کے حوالے سے پاپولر فیبر کس کے تحت آج( بدھ کو)دن ایک بجے عظیم الشان رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا جا ئے گا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کرائسز مینجمنٹ یونٹ حکومت پاکستان ڈاکٹر احمد علی سروہی ہوں گے۔ تقریب میں معروف سرکاری، کاروباری اور سماجی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔اس موقع پر پاک افریقہ اکنامک کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر شہباز علی ملک کی تحریر کر دہ کتاب کی تقریب رونمائی بھی کی جائے گی۔