کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلاکر خاتون سے زیادتی کاانکشاف

کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلاکر خاتون سے زیادتی کاانکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے دھوراجی شیرپاؤکالونی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف،بہادرآباد تھانے میں واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک میں گاڑیوں کی لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ کا کام کرتی ہوں،گزشتہ ماہ ایک شخص نے مجھ سے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے رابطہ کیا۔مجھے دس اگست کو دھوراجی میں ایک اسپتال پر بلوایا گیا،اسپتال پہنچی تو سامنے والی گلی میں ایک مکان پر لے گئے ،گھر میں پہلے سے ایک مرد اور خاتون بھی موجود تھے ،مجھے جوس پلایا گیا جس کے بعد میں نیم بے ہوش ہوگئی،دوسرے آدمی نے مجھے بیڈ پر باندھ دیا پہلا آدمی زیادتی کرتا رہا،ایک گھنٹے تک زیادتی کے دوران خاتون ویڈیوز بناتی رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں