نادرا کے نئے رجسٹریشن سینٹر این آر سی گلشنِ حدید کا افتتاح
کراچی (سٹی ڈیسک)نادرا کے نئے رجسٹریشن سینٹر این آر سی گلشنِ حدید کا افتتاح کر دیا گیا۔ نئے نادرا دفتر کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ عامر علی خان اور علاقہ معززین نے کیا۔
نیا رجسٹریشن سینٹر اب 04 کے بجائے 06 ون ونڈو کاؤنٹرز پر مشتمل ہوگا۔نادرا آفس گلشنِ حدید کی استعداد کار میں نمایاں بہتری آئے گی، اب 100 کے بجائے 220 سے زائد درخواست گزار نادرا کی مختلف خدمات سے مستفید ہو سکیں گے ۔ نیا نادرا آفس گلشنِ حدید سینٹرلی ایئر کنڈیشنڈ ہے اور انتظار گاہ کی گنجائش بڑھ کر 100 ہو جائے گی۔