سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی کے زیر اہتمام معرکہ حق کی تقریب

سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی کے زیر اہتمام معرکہ حق کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ نیوزپیپرز سوسائٹی (ایس این ایس) کے زیرِ اہتمام 78ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ’’معرکہ حق‘‘کے عنوان سے ایس این ایس کے دفتر میں شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمان میمن اور ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی ارم تنویر بطور مہمان شریک ہوئے ، جب کہ ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو، ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہارات سارنگ لطیف چانڈیو اور ڈپٹی ڈائریکٹرسہیل احمد جوکھیو سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔صدر ایس این ایس قاضی شفیق احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ معرکہ حق کے عنوان سے جشن آزادی منانے کا مقصد آزادی کی اہمیت کو اُجاگر کرنا، بھارت کے خلاف  تاریخی فتح کی یاد تازہ کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں