سوئی سدرن نے گیس لائن کی منتقلی موخر کردی

سوئی سدرن نے گیس لائن کی منتقلی موخر کردی

کراچی(سٹی ڈیسک)سوئی سدرن گیس نے گزشتہ روز کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی لائنوں کی بحالی کے پروگرام میں معاونت کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے۔۔۔

 کچھ علاقوں میں جمعرات(آج)کو 14 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یومِ آزادی کی عام تعطیل کے تناظر میں صارفین کو درپیش آنے والی ممکنہ زحمت کے پیشِ نظر سوئی سدرن کی اعلیٰ انتظامیہ نے اپنی پائپ لائن کی منتقلی کے پروگرام کو کسی اور وقت کے لئے موخر کرنے کا فوری فیصلہ کیا ہے ۔ مزید برآں سوئی سدرن نے واضح اعلان کیا کہ یومِ آزادی کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی میں گیس کی کوئی بندش نہیں کی جائے ئے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں