ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں یومِ آزادی کی تقریب

 ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں  یومِ آزادی کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں 77ویں یومِ آزادی کی پرجوش تقریب کا انعقاد ہوا، جہاں قومی پرچم لہرایا گیا ۔۔۔

اور پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے پرچم کشائی کی اور شرکاء سے خطاب میں کہا کہ یہ تقریب ہمارے قومی فخر اور قربانیوں کی یاد دہانی ہے ۔ اس سال معرکہ حق کی فتح نے جشنِ آزادی کی خوشیوں میں دوچند اضافہ کیا ہے ، اور ہم سب کو پاکستان کی خودمختاری و سالمیت کے تحفظ کیلئے یکجان ہونا ہوگا۔تقریب میں کمانڈنٹ ایس ایس یو عامر نیازی سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں