نوجوانوں کیلئے فری ٹیکنیکل کورسز کا تحفہ، حسن بخشی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد)کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے ملک کی 78 ویں جشنِ آزادی کے۔۔۔
موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ برسوں میں پاکستان مزید مضبوط، مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کے اس پرمسرت موقع پر آباد اور نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC)کے اشتراک سے نوجوانوں کو فری ٹیکنیکل کورسز کا تحفہ دیا جا رہا ہے ، جو وزیراعظم کے یوتھ انیشیٹیو پروگرام کے تحت فراہم کیے جائیں گے ۔محمد حسن بخشی کے مطابق اس پروگرام میں نوجوانوں کے لیے 500 نشستیں مختص کی گئی ہیں، جن میں بلڈنگ الیکٹریشن، پلمبنگ، بی آئی ایم اور دیگر عالمی سطح پر ہائی ڈیمانڈ کورسز شامل ہیں۔