پی آئی بی سوسائٹی میں جشنِ آزادی کے موقع پر شاندار تقریب
کراچی(سٹی ڈیسک )پی آئی بی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں معرکہ حق جشنِ آزادی کے موقع پر ایک پر وقار پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
،جس میں سوسائٹی کے چیئرمین آصف آرائیں، اعزازی سیکریٹری شاہد گھانچی،محمد اشرف،کلیم الحق سمیت دیگر اراکین مجلس منتظمہ، اسٹاف اور ممبران سوسائٹی کے علاوہ مرحوم صدر پیر عبد الرشید کے صاحبزادوں، سائیگاؤں ویلفیئر کے صدر سمیع الدین انصاری، سیکریٹری راشد مہتاب سلفی،پی آئی بی ویلفیئر کے رہنما دبیر الدین غوری، محمد نعیم، علی اصغر،ہلال ،شیراز، محمد طارق ،خالد ،ایاز بھائی ، شاہ مختار اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کی شروعات قومی ترانے کے ساتھ ہوئی ،جس میں شرکاء نے سر زمین پاکستان کے لیے عزم و اتحاد کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر حکومت سندھ کے تحت منعقدہ سوئمنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے نوجوان طالبعلم زین سلفی کو میڈل سے نوازاگیا ، جسے تمام شرکاء نے داد دی۔ پرچم کشائی کے بعد کیک کاٹا گیا اور روایتی قومی نغموں اور گیتوں نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ایونٹ میں وطن کی سلامتی، ترقی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں جبکہ معزز مہمانوں نے اپنے خطاب میں قوم کی یکجہتی اور حوصلہ افزائی پر زور دیا۔