پاکستان آسانی سے نہیں بنا،مسلمانان برصغیر نے بڑی قربانیاں دیں،نوید علی بیگ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نو ید علی بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان آسانی سے نہیں بنا۔۔۔
، اس کیلئے مسلمانان بر صغیر نے بڑی قربا نیاں دی ہیں۔ سایہ ذوالجلال مسلمانان برصغیر پر تھا جب انہوں نے تحریک آزادی پاکستان میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کے مرکزی آفس میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی اور پاکستان کی 78ویں سالگر ہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔تقریب سے خطا ب میں نوید علی بیگ نے کہا کہ کہ کانگر یس اس وقت کی سب سے بڑی جماعت تھی جس نے پاکستان بننے کی مخالف تھی،اس وقت بھی مسلمانوں پر سایہ ذوالجلال تھا،قائد اعظم اپنے موقف سے پیچھے ہٹے نہ ہی کسی دباؤ میں آئے اس وقت بھی ان پر سایہ ذوالجلال تھا۔