آزادی انمول، ملک شہداء کی قربانیوں کا ثمر ،شاداب نقشبندی

   آزادی انمول، ملک شہداء کی قربانیوں کا ثمر ،شاداب نقشبندی

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آزادی ایک انمول نعمت اور ۔۔۔

ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ 78ویں یوم آزادی کا پیغام ہے کہ سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ایمان، اتحاد اور تنظیم کو فروغ دیتے ہوئے ایک ملت بنیں۔ پاکستان کے قیام کے لیے 22 لاکھ سے زائد جانوں کی قربانیاں دی گئیں، کسی نے گھر چھوڑا، کسی نے پیاروں کو کھویا اور کسی نے اپنی جان قربان کی۔ قیام پاکستان کی جدوجہد میں بزرگوں، جوانوں، عورتوں اور بچوں کا خون شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں