پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا،ڈپٹی میئر

پاکستان ہمیشہ زندہ باد  رہے گا،ڈپٹی میئر

کراچی (این این آئی)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شایان شان انداز میں مناتی ہیں۔۔

،یوم آزادی پر ہمیں عہد کرنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان تا قیامت قائم رہے گا اور ہمیشہ زندہ باد رہے گا، ہمیں اپنے حصے کا کردار ادا کرتے ہوئے اس وطن عزیز کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھنا ہے ، انہوں نے اس موقع پر شرکاء کے ساتھ ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعا بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں