کے فور منصوبہ 2026ء میں مکمل ہوگا،وزیر بلدیات

کے فور منصوبہ 2026ء میں مکمل ہوگا،وزیر بلدیات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پاس گاڑیوں کی معقول تعداد موجود ہے۔۔۔

 جبکہ حب کینال سے 100 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔حب کینال کے دوسرے حصے کا افتتاح دسمبر میں کیا جائے گاجہاں پرانی کینال کی مرمت اور درستگی کی جائے گی۔ یوم آزادی کے موقع پر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کے فور منصوبہ 2026ء میں مکمل ہوگا جس سے کچھ لوگوں کو دورانِ تعمیر مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔کے فورمنصوبے کے تحت تین بڑی لائنوں کے ذریعے کراچی میں پانی پہنچایا جائے گا،یہ 70 ارب روپے مالیت کا منصوبہ ہے جو شہر کی بڑھتی ہوئی پانی کی ضرورت پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تاہم افواجِ پاکستان، عوام اور میڈیا نے غیر معمولی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ،بھارتی حملے سے پہلے اور بعد میں دونوں ممالک میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ اقدام سے اس کی اپنی قوم اور حکومت کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا،جنگ کے بعد بھارت عالمی سطح پر تنہا ہوچکا ہے اور پاکستان کے ساتھ دنیا کی حمایت موجود ہے ۔ سعید غنی نے کہا کہ بھارتی معیشت اس وقت ہچکولے کھا رہی ہے اور عالمی اعتماد متزلزل ہوچکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں