پورٹ قاسم اتھارٹی نے یوم آزادی جوش وخروش سے منایا
کراچی (سٹی ڈیسک)پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے )نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 78 واں یومِ آزادی قومی جذبے اور۔۔۔
جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ تنظیم کے انتظامیہ اور ملازمین نے دن بھر کی سرگرمیوں میں دل و جان سے حصہ لیا۔ چیئرمین پی کیو اے ریئر ایڈمرل (ر)سید معظم الیاس نے قومی ترانے پر پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر بندرگاہ میں موجود تمام جہازوں نے بھی ایک منٹ کے لیے ہارن بجا کر جشن میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد چیئرمین نے ملازمین سے خطاب کیا، دن کی اہمیت پر زور دیا اور شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ مقامی کمیونٹی کے ساتھ جشن کی خوشیاں بانٹنے کے لیے ایک کشتی ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین پی کیو اے نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں نے ایک خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قائداعظم محمد علی جناح کے قوم کی تعمیر کے رہنما اصول: اتحاد، ایمان اور تنظیم، ترقی کے لیے ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ایک قوم کے طور پر وہ طاقت اورجذبہ حاصل کر سکتے ہیں جو ایک قوم کی ترقی کے لیے ضروری ہے ۔