شہریوں کے اغوا میں ملوث گروہ کے 4کارندے گرفتار،مغوی بازیاب

شہریوں کے اغوا میں ملوث گروہ کے 4کارندے گرفتار،مغوی بازیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) کی شہریوں کے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے خلاف کارروائی ۔

نیو ایم اے جناح روڈ نزد اسلامیہ کالج سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔گرفتار ملزمان میں عامر علی ولد روشن علی، بلال علی ولد مبارک علی شیخ، فیصل رانا ولد رانا عبدالجبار اور ملزمہ مسمات گلزارہ زوجہ شبیر احمد شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے 15سالہ مغوی راشد بلیدی ولد روشن علی کو بازیاب کرالیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، پولیس یونیفارم، ہتھکڑی اور کار جس پر پولیس وارننگ لائٹ اور ٹنٹڈ گلاسز تھے برآمد کرلی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں