سیلانی ویلفیئر لیاری میں مزید طبی کیمپ لگائے ،نبیل گبول

سیلانی ویلفیئر لیاری میں مزید طبی کیمپ لگائے ،نبیل گبول

کراچی(سٹی ڈیسک)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت پٹنی ویلفیئر کلینک لیاری میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آنکھوں کے مکمل معائنے ،موتیابند آپریشن،چشموں کے نسخے ،دانتوں کے معائنے سمیت ضروری ادویات مفت فراہم کی گئیں اور فری میڈیکل کیمپ سے خواتین اور بچوں سمیت قریبی علاقوں کے سینکڑوں رہائشیوں نے استفادہ کیا۔

 اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سردار نبیل احمد گبول نے فری میڈیکل کیمپ کا خصوصی دورہ کیا ۔سردار نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں مولانا بشیر فاروقی کو کافی پہلے سے جانتا ہوں وہ ویلفیئر کے بہت کام کررہے ہیں لیکن آج یہاں اپنے علاقے لیاری میں سیلانی کا کام دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے ۔ یہاں لوگوں کا رش دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ ایک دن کا کام نہیں میں سیلانی ویلفیئر سے درخواست کروں گا کہ وہ لیاری میں مزید میڈیکل کیمپ کا اہتمام کریں۔لیاری سے قومی اسمبلی کے منتخب نمائندے سردار نبیل گبول نے سیلانی ویلفیئر کا فری میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ آل پاکستان پٹنی مسلم جماعت کے صدر یوسف چاغا کا کہنا تھا اس کسمپرسی اور مہنگائی کے دور میں یہاں پر غریبوں کو میڈیکل کی جومفت سہولت فراہم کی ہے میں ایک بار پھر سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کا مشکور ہوں اور تما م منتظمین کو کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں