سنرجی گروپ نے ڈریگنز آف پاکستان میں 15 ایوارڈز نام کرلیے
کراچی(سٹی ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشنز گروپ، سنرجی گروپ نے ’ڈریگنز آف پاکستان 2025 ایوارڈز‘ میں مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 15 ایوارڈز حاصل کر لیے ۔
سنرجی گروپ کے ذیلی اداروں، سنکرونائز میڈیا، سائینائٹ ڈیجیٹل اور سنرجی ایڈورٹائزنگ کو قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے تیار کی گئی کامیاب کیمپینز پر اِن ایوارڈز سے نوازا گیا۔سنرجی ایڈورٹائزنگ نے ایل پی جی بلیو ’’جیو نئے انداز سے ‘‘ مہم پردو میٹل ڈریگنز اور سات بلیک ڈریگنز اپنے نام کیے ۔ سنرجی گروپ کے چیئرمین اور سی ای او احمد کپاڈیا نے کہا کہ سنرجی گروپ میں، ہمارا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ ایڈورٹائزنگ صرف پروڈکٹ فروخت کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ تبدیلی لانے ، مکالمہ تخلیق کرنے اورانڈسٹری میں نئے معیار قائم کرنے کا عمل ہے ۔