ارمغان پرفردجرم کی تاریخ مقرر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔۔۔
سماعت کے موقع پر ملزم کی والدہ بھی کمرہ عدالت میں موجود رہیں۔ عدالت نے ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 23 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔پولیس کے مطابق صحافی پر حملے کا واقعہ 19 نومبر 2024 کو پیش آیا۔