بلیسنگ کالج آف نرسنگ میں یوم آزادی کی تقریب

بلیسنگ کالج آف نرسنگ میں یوم آزادی کی تقریب

کراچی(سٹی ڈیسک)بلیسنگ کالج آف نرسنگ میں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد نعیم ،ڈائریکٹر بلیسنگ کالج آف نرسنگ اور ڈاکٹر محمد جمیل مغل ،ایم ایس چائلڈ اسپتال تھے ۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد طلبہ و طالبات نے ملی نغمے ، ٹیبلوز اور پانچ صوبوں کی ثقافتی جھلکیاں پیش کیں ۔ ڈاکٹر محمد نعیم نے خطاب میں کہا کہ آپریشن معرکہ حق میں شاندار کامیابی اور بنیان مرصوص جیسے آپریشن قوم کے لیے باعثِ فخر ہے ۔ڈاکٹر محمد جمیل مغل نے اپنی گفتگو میں پاکستان کی آزادی کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہماری نوجوان نسل ہمارا حقیقی سرمایہ اور فخر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں