گلشن حدید کا نظام واٹر کارپوریشن کے حوالے کیا جائے ،امداد جوکھیو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن حدید میں پانی کے بحران کے حل کے لیے واٹر کارپوریشن کنکشن لگانے کے بعد اسٹیل مل کے معاملات پر پیپلز پارٹی ملیر کے جنرل سیکریٹری امداد جوکھیو نے ڈائریکٹر فنانس اسٹیل مل چودھری اکرم گجر سے۔۔۔
اہم ملاقات کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی ملیر کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آغا طارق پٹھان، پی ایس 85 کے جنرل سیکریٹری ستار خلیفو جوکھیو، یوسی چیئرمین راؤ صفدر، رضا جتوئی، امن دین جوکھیو، فیصل شیخ اور امجد زرداری بھی شریک ہوئے ۔ امداد جوکھیو نے مطالبہ کیا کہ گلشن حدید کا 5 ایم جی پانی ٹینک اور نظام واٹر بورڈ کے حوالے کیا جائے۔ گلشن حدید کے مکین پانی کے معاملے پر سخت پریشانی کا شکار ہیں ۔ چودھری اکرم گجر نے کہا کہ واٹر بورڈ گلشن حدید ٹینک تک پانی پہنچائے ، ہم واٹر بورڈ کے ساتھ مل کر معاملات حل کریں گے ۔