اسٹیل مل سے چوری کرنے والے 3ملزمان گرفتار

اسٹیل مل سے چوری کرنے والے 3ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیل مل سے لوہا تانبہ و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، بن قاسم پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے 3 ملزمان ریاض علی، کلیم اللہ اور غلام محمد کو گرفتار کرلیا۔

 گرفتار ملزمان کے قبضے سے 60 کلو سے زائد چوری شدہ لوہے و اسکریپ برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں