امریکی قونصل جنرل کی ساحل سمندرکی صفائی مہم میں شرکت

امریکی قونصل جنرل کی ساحل سمندرکی صفائی مہم میں شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکی حکومت کے مالی تعاون سے چلنے والے انگلش ایکسس پروگرام کے طلبہ کے ساتھ امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام نے ساحل کی صفائی کی مہم میں شرکت کی۔

تقریب نے مقامی کمیونٹی کو بہتر بنانے میں شہری شمولیت اور نوجوان قیادت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ایکسس طلبہ، سابقہ رضاکاروں،امریکی سفارتکاروں نے مل کرساحل سمندر کی صفائی کی،پلاسٹک کی بوتلیں، پان کے پیکٹ اور ریت سے بھرے جوٹ کے تھیلے صاف کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں