خاتون کی پھندالگی لاش زیادتی کے بعد قتل نکلا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ روزحاجی زکریہ گوٹھ مکان سے 30سالہ خاتون سعدیہ کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کا واقعہ،ہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کرنے کا انکشاف ہوا۔خاتون کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی محمد اسحاق کی مدعیت میں ملیرکینٹ تھانے میں درج کیا گیا۔
مقدمہ مقتولہ کے سسرالیوں دیوراسحاق ، ساس اللہ رکھی ،دیورانی کوثر، رشید اور اسکا چھوٹا بھائی عادل کے خلاف درج کیا گیا،مدعی مقدمہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ 24 اگست کو بہن اپنے پانچ بچوں اورساس کے ہمراہ ہمارے گھر تقریب میں آئی ہوئی تھی تقریب میں شرکت کے بعد بہن اپنے بچوں اورساس کے ہمراہ واپس اپنے شوہرکے گھر چلی گئی تھی گزشتہ روزمجھے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ بہن نے خود کشی کرلی ہے ،اطلاع پربہن کے گھرپہنچا توکمرے میں چارپائی پراس کی لاش رکھی ہوئی تھی،بہن کے گلے میں پھندے کے نشانات واضح تھے ، ناک اورماتھے پرزخم کے نشانات بھی تھے ، اس کے سسرال والے اس کی قبراورتدفین کی تیاری کررہے تھے ،میں نے شور شرابہ کیا اورمدد گار15 پولیس کو اطلاع دی، پولیس کے آنے پر بہن کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال روانہ ہوا ۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ہمارے حوالے کردی، میرا دعویٰ ہے کہ میری بہن کواس کے سسرالوں نے ذاتی رنجش کے باعث تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم اسحاق نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔