عباسی شہید میں ڈاکٹروں کو تنخواہیں،مریضوں کو دوائیں میسر نہیں، منعم ظفر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ قابض میئر کی نا اہلی و بد انتظامی نے عباسی شہید اسپتال کی حالت بد سے بد تر کر دی ہے۔
ڈاکٹروں کی کئی ماہ سے تنخواہیں رکی ہوئی ہیں، مریضوں کو اسپتال میں دوائیں، پینے کا صاف پانی میسر نہیں لیکن کرپشن و نااہلی عروج پر ہے ،ڈاکٹروں کی تنخواہیں ادا کرنا قابض میئر اور کے ایم سی کی ذمہ داری ہے ، تنخواہیں فی الفور ادا کی جائیں، اگر دوہفتوں میں تنخواہیں اور تمام واجبات ادا نہ ہوئے تو دیگر اسپتالوں ، سندھ اسمبلی اور سٹی کونسل میں احتجاج کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسپتال کے دورے ، تنخواہیں نہ ملنے پر ڈاکٹروں کے احتجاج میں شرکت اور ان سے اظہار یکجہتی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔