معروف بینکار سراج الدین عزیز کی نئی کتاب کی تقریب ِرونمائی
کراچی(سٹی ڈیسک)معروف بینکار اور دانشور سراج الدین عزیز کی نئی کتاب کارپوریٹ سکسیس: انگیجڈ لیڈرشپ - انسائٹس اینڈ اسٹریٹجیز کی تقریبِ رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں ملک کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اس کتاب کو کارپوریٹ لیڈرشپ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا۔گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے سراج الدین عزیز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کتاب کو بروقت اور اہم کاوش قرار دیا جو قیادت، ہیومن کیپیٹل اور گورننس جیسے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہے ۔سابق وفاقی وزیر جاوید جبار نے کہا کہ یہ کتاب مصنف کی غیر معمولی فکری اور علمی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے ۔