ڈسٹرکٹ جیل اصلاحی و مرکز ملیر میں محفل کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ جیل اصلاحی و مرکز ملیر کراچی میں دارالقرآن میں ایک بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1 لاکھ 25 ہزار مرتبہ درودِ پاک حضور نبی کریمؐ پر پڑھا گیا۔
تقریب میں تقریباً 700 قیدیوں نے شرکت کی جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ شہاب الدین صدیقی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عدنان جتوئی، جیل افسران، عملہ اور ایف سی کے اہلکار بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل شہاب الدین صدیقی نے نعتِ رسول مقبول ؐ پیش کی، بعدازاں قاری ابرار نے خصوصی دعا کروائی جس میں ملک کو حالیہ سیلاب کی آفت سے نجات اور پاک فوج کے جوانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔جیل انتظامیہ کے مطابق اصلاحی سرگرمیوں اور دینی اجتماعات کا سلسلہ آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔