سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے جواب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے گریڈ 20 کے پولیس افسر سید عباس رضوی کے بلوچستان تبادلے کے خلاف دائر درخواست پر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا ہے ۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ان کے موکل کو جون 2025 میں گریڈ 20 میں ترقی دی گئی تاہم پروموشن کے بعد ان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کردی گئیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی اہلیہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں گریڈ 18 کے لیکچرار کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، ویڈ لاک پالیسی کے تحت میاں بیوی کو ایک ہی اسٹیشن پر تعیناتی کو ترجیح دینی چاہیے ۔ درخواست گزار کی اہلیہ کا کسی طور پر بلوچستان تبادلہ ممکن نہیں ہے لہٰذا درخواست گزار کا تبادلہ منسوخ کیا جائے ۔