محمد جاوید اکھائی فاؤنڈیشن نے بابا آئس لینڈ پر تعلیمی مرکز کا افتتاح کردیا

محمد جاوید اکھائی فاؤنڈیشن نے بابا آئس لینڈ پر تعلیمی مرکز کا افتتاح کردیا

کراچی(بزنس ڈیسک)مارٹن ڈاؤ گروپ کے فلاحی ادارے محمد جاوید اکھائی فاؤنڈیشن (ایم جے اے ایف)نے کراچی کے ساحل سے دور بابا آئس لینڈ پر واقع ڈی ایم سی بوائز اینڈ گرلز اسکول میں ابتدائی تعلیمی مرکز کا افتتاح کردیا ہے ۔۔۔۔

یہ مرکز ایم جے اے ایف کے لہر پروگرام کے تحت قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد بچوں کو معیاری ابتدائی تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں ابتدائی برسوں میں ہی مضبوط بنیاد فراہم کی جاسکے ۔ چیئرمین مارٹن ڈاؤ گروپ علی اکھائی نے کہا کہ جب ہم نے محمد جاوید اکھائی فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھیں، تو ہمارا مقصد صرف ایک اور فلاحی پروگرام شروع کرنا نہیں تھا، بلکہ ہم ایک ایسا ادارہ قائم کرنا چاہتے تھے جو پُروقار طریقے سے لوگوں کو بہتر مواقع فراہم کرے جس میں ہم ایسی کمیونیٹیز کی تعمیر کریں جو صحت مند، بہتر تعلیم یافتہ اور خود انحصاری کی جانب گامزن ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں