کراچی بار کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت

کراچی بار کی صمود فلوٹیلا  پر اسرائیلی حملے کی مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے غذائی امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم بھی ہے ۔

کراچی بار کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صمود فلوٹیلا پر حملہ ناقابل برداشت ہے ۔ اعلامیہ میں سینیٹر مشتاق احمد کی جرأت و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سینیٹر مشتاق احمد کی فوری رہائی اور بحفاظت وطن واپسی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر سفارتی اقدامات کئے جائیں، اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی جائے اور او آئی سی سمیت بین الاقوامی اداروں کو اس ظلم پر متحرک کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں